تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, April 13, 2020

پولیس گردی ... بہن بھائی پر سرعام تشدد اور غلیظ گالیاں


رحیم یار خاں (.........) چوک صادق آباد میں پولیس کے اشارے پر نہ رکنے والے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کے ساتھ پنجاب پولیس کا دونوں کے ساتھ تشدد اور غلیظ گالیوں سے نوازا۔ ویڈیو کلپ منظر عام پر۔
ذرائع کے مطابق صادق آباد چوک سے کراس کرتے ہوئے پولیس نے موٹر سائیکل سوار بہن بھائی کو رکن کا اشارہ دیا لیکن وہ نہ رکے۔
پنجاب پولیس کے ساتھ پنگا دونوں کو پڑگیا مہنگا۔ پیچھا کر کے دونوں کو روک لیے اور اسی جگہ بہن کے سامنے اس کے بھائی کے ساتھ بہیمانہ تشدد اور گالم گلوچ شروع کر دیا۔ بہن نے جب بھائی کو اس طرح مارنے پر اعتراض کیا تو پنجاب پولیس کے گبرو جوانوں نے انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے اس سے بھی کھینچا تانی کی اور گالیوں سے نوازا۔
ازاں بعد پنجاب پولیس کے جوانوں نے گاڑی منگوا کر دونوں بہن بھائی کو وہاں مزید تشدد اور سخت نتائج کی دھمکیوں کے ساتھ کسی نجی ٹارچر سیل میں منتقل کر دیا۔
حکومت کے اعلیٰ عہدیداران جو آنکھیں موندھے بیٹھے ہیں سے گذارش ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کریں اور قانون کا نفاذ کرنے والے اداروں کا قبلہ درست کریں۔



  نوٹ:
            مقالہ نگار کے ساتھ’’انتخاب اردو‘‘ ٹیم کا اتفاق رائے رکھنا ضروری نہیں ہے۔
            سائٹ پر کوئی اشتہار دیا گیا تو نیک نیتی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، مشتہر کے ساتھ لین دین وغیرہ معاملات کے ذمہ دار نہیں۔
            آپ بھی اپنی تحریروں کو ’’انتخاب اردو‘‘ کی زینت بنانا چاہیں تو ای میل کریں:
             intikhaburdu@gmail.com



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot