تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, November 2, 2019

الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے زیر اہتمام فری آئی اینڈ سرجری کیمپ منڈی بہاؤالدین


لاہور (    ) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال شالیمار لنک روڈ مغل پورہ کے زیر انتظام ’’عارف آباد منڈی بہاؤالدین‘‘ میں مؤرخہ 3 نومبر 2019ء بروز اتوار فری آئی اینڈ سرجری کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
ترجمان الاحسان ویلفیئر کے ترجمان جناب اکرام اللہ خاں کاکڑ نے بتایا کہ اس ایک روزہ کیمپ میں فری چیک اپ کے ساتھ آنکھوں میں موتیا ہونے کی صورت میں بنا چارجز آپریشن بھی کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں جناب اکرام اللہ خاں صاحب نے بتایا کہ ضرورتمند مریضوں کو ادویات‘ عینکیں اور لنز بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔
الاحسان ویلفیئر ہسپتال کے ترجمان جناب اکرام اللہ خاں کاکڑ نے بتایا کہ یہ ایک روزہ کیمپ ہو گا جو صبح 9 بجے تا دوپہر 1 بجے تک جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کی طرف سے اس نوعیت کا یہ 485واں کیمپ ہے۔ اور الحمد للہ سلسلہ آئندہ بھی جاری وساری رہے گا۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot