تازہ ترین

Post Top Ad

Saturday, November 2, 2019

آخری سانس لیتی حکومت کیلئے علماء کی گرفتاری تابوت میں آخری کیل ثابت ہو سکتی ہے


لاہور (    ) حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ دھرنے میں شامل ہونے والی عوام کی غیر متوقع طور پر اتنی بھاری تعداد میں جمع ہونے پر جھنجلاہٹ کا شکار ہے۔ مدارس ومساجد کی حرمت کو پامال کر کے بزرگ اساتذہ کے ساتھ توہین آمیز سلوک اور ان کی دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتاری اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ حکومت کو کچھ بھی سجھائی نہیں دے رہا۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ بابر فاروق رحیمی نے مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
جامعہ سلفیہ فیصل آباد کے پرنسپل پروفیسر مولانا چوھدری محمد یاسین ظفر ۔ اور ممتاز عالم دین ، شیخ القرآن و الحدیث مولانا حافظ مسعود عالم صاحب ۔
انہوں نے بتایا کہ وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے ناظم اعلٰی، رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کے ممبر، پاکستان کی ممتاز تاریخی درسگاہ جامعہ سلفیہ کے پرنسپل جناب پروفیسر مولانا چوہدری محمد یٰسین ظفر اور ممتاز عالم دین‘ شیخ القرآن والحدیث جناب مولانا حافظ مسعود عالم صاحبان کی گرفتاری بلا جواز اور حکومتی شر انگیزی ہے۔ ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آخری سانس لیتی حکومت کے لیے علماء کی یوں بلا جواز گرفتاریاں تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور فی الفور علماء کرام کو با عزت رہا کرے۔
دریں اثناء فیصل آباد سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب شعبہ تعلقات عامہ کے ناظم علامہ عبدالصمد معاذ  نے اپنے بیان میں کہا کہ پروفیسر یٰسین ظفر اور شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم کی بلاجواز گرفتاری نے ملک بھر میں پھیلے ان کے لاکھوں شاگردوں اور علمائے کرام میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے ۔ دینی طبقات کے خلاف حکومتی ذمہ داران کی اس کاروائی نے دینی کارکنان کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہ حکمران اسلام دشمن ایجنڈا کی تکمیل کے راستے پر گامزن ہیں۔ حکومت کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ بند کر دینا چاہیے ۔  علامہ عبدالصمد معاذ نے مزید کہا کہ کارکنان مسلک وجماعت علماء کی گرفتاریوں پر قائدین کے احکامات اور پالیسی کی تعمیل کریں گے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot