امریکی شہری جوناتھن لی رچرڈ دنیا
کا عجیب و غریب انسان ہے یہ دنیا میں سب سے زیادہ مقدمات لڑنے والا شخص کہلاتا ہے۔
موصوف نے سب سے پہلا مقدمہ
اپنی ماں کے خلاف درج کروایا کہ ماں نے ان کی تربیت اچھی نہیں کی ہے۔ اور وہ یہ کیس
جیت بھی گیا جس کے بدلے میں اسے عدالت کے فیصلے کے مطابق 20 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کیا گیا۔
اس شخص نے اپنے دوستوں،اپنے
اساتذہ،اپنے ہمسایوں،اپنے رشتہ دار،اپنی منگیتر،پولیس آفیسران، ججز، مشہور کمپنیوں
حتی کہ جارج بش پر بھی مقدمات کیے۔
مختلف عدالتوں میں اس شخص کی
طرف سے داخل کیے گئے مقدمات کی تعداد 2600 ہوگئی، اس کا
نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سب سے
زیادہ مقدمات لڑنے والے کے طور پر شامل کیا گیا۔ اس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مالکان
کے خلاف مقدمہ کر دیا کہ انہوں نے اس کی اجازت کے بغیر ان کی ذاتی زندگی سے متعلق
مواد کیوں شائع کر دیا ہے۔
مختلف مقدمات میں یہ ہرجانوں
اور معاوضوں کی صورت میں مذکورہ شخص نے آٹھ لاکھ پچاس ہزار ڈالرز جیت لیے۔
اس شخص کو ایک ٹی وی ٹاک شو
میں بلایا گیا جہاں اُس نے انتہائی دکھ اور رنج کے عالم میں میزبان سے سوال کیا کہ
کیا وجہ ہے اتنی شہرت کے باوجود میں تنہا زندگی گزار رہا ہوں کوئی مجھ سے پیار کرنے
والا نہیں ہے؟
ٹی وی میزبان اس سوال پر ہنس
پڑے اور کافی دیر تک ہنستے رہے۔ یہ ٹاک شو چھوڑ کر اُٹھا اور ٹی وی چینل کے خلاف
کیس کر دیا جس کے نتیجے میں اسے 50 ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کیا گیا۔
No comments:
Post a Comment