مدینہ یونیورسٹی سعودی عرب ایک
معروف تعلیمی درسگاہ تھی جہاں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے مسلم طلبہ سکالر شپ
پر اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے آتے تھے۔ غیر ملکی طلبہ کو نہ صرف تعلیم کی سہولت
مفت میں حاصل تھی بلکہ ماہانہ سکالر شپ کی مد میں ان کو اچھی خاصی رقم ادا کی جاتی
تھی۔ جبکہ موجودہ سسٹم کے تحت اب طلبہ کو اپنے خرچے پر اور بھاری فیسوں کی ادائیگی
کے ساتھ مدینہ یونیورسٹی میں تعلیم ملے گی۔
یونیورسٹی کی سائٹ پر تازہ
فراہم کردہ فیس شیڈول کے مطابق کسی بھی
ڈپلومہ کورس یا بیچلرز ڈگری کے
لیے 10,000 ریال پر سمسٹر
ماسٹر ڈگری کے لیے 15,000 ریال پر سمسٹر
اس کے علاوہ مقالہ کی تیاری میں 10,000 ریال پر
سمسٹر
پی ایچ ڈی ڈگری کے لیے 20,000 ریال پر
سمسٹر
اور مقالہ کی تیاری میں 12,000 ریال پر سمسٹر
ادا کرنا ہوں گے۔
ان فیسوں کا اطلاق اگلے تعلیمی
دورانیہ سے شروع ہو رہا ہے۔ جس میں خلیجی ممالک‘ سعودی شہریوں کو کسی قسم کی کوئی
رعایت نہیں جبکہ غیر ملکیوں (صرف مرد طلبہ) کو 30% رعایت دی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment