لاہور ( ) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال شالیمار لنک روڈ مغل پورہ کے زیر انتظام ’’سلمٰی خاتون ویلفیئر ہسپتال‘‘ ساہیوال شہر میں
مؤرخہ 20 اکتوبر 2019ء
بروز اتوار فری آئی اینڈ سرجری کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
الاحسان ویلفیئر ہسپتال کے
ترجمان جناب اکرام اللہ خاں کاکڑ نے بتایا کہ یہ ایک روزہ کیمپ ہو گا جو صبح 9 بجے تا دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ دوران
کیمپ آنکھوں کا فری چیک اپ اور ہر طرح کی دستیاب ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں جناب اکرام اللہ
خاں صاحب نے بتایا کہ کیمپ میں آنکھوں کے آپریشن بھی کیے جائیں گے اور مریضوں کو
عینکیں اور لنز بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ الاحسان
ویلفیئر آئی ہسپتال کی طرف سے اس نوعیت کا یہ 483واں
کیمپ ہے۔ اور الحمد للہ سلسلہ آئندہ بھی جاری وساری رہے گا۔
No comments:
Post a Comment