تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, October 22, 2019

مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی کرنے والے لنڈے کی پھٹی پینٹ پہنے ہیں


لاہور (ا س) اس وقت سوشل میڈیا پرپی ٹی آئی سوشل ٹیم کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کی کے خلاف اور ان کی کردار کشی کا ایک طوفان کھڑا ہے۔
اس سب میں سے ایک سکینڈل 2005 میں ہوئی مولانا فضل الرحمن اور اجیت دیول کی ملاقات کو بھی بنایا جا رہا ہے۔ مولانا کی یہ ملاقات اجیب دیول سے 2005 میں اس وقت ہوئی جب وہ آئی بی سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گذار رہے تھے اور ایک این جی او نما ٹینک چلا رہے تھے۔
پی ٹی آئی کے جیالے مولانا کی 2005 کی اس وقت کی تصویر کو لے کر زمین وآسمان کے قلابے ملائے چلے جا رہے ہیں اور ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ مولانا ایک انڈین آئی بی ایجنٹ سے مل کر ملک پاکستان میں فسادات کے پلان بنا رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔
مولانا کی اجیب دیول سے یہ ملاقات ون ٹو ون نہیں بلکہ ایک جنرل میٹنگ سیمینار  میں ہوئی تھی، ہر ایک کے سامنے ان کے ناموں کے کتبے اس بات کی وضاحت کر رہے ہیں  اس وقت مولانا پاکستان کی طرف سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے مذکورہ میٹنگ میں کشمیر بارے یادداشت بھی پیش کی گئی تھیں۔
جبکہ اس کے مقابلے میں جناب عمران خان نیازی صاحب کی ملاقات نریندر مودی سے 2015 میں اس وقت ہوئی جب وہ کرکٹ سیریز کے دو طرفہ تبادلہ خیال کے بہانے سے انڈیا تشریف لے گئے تھے جہاں انہوں نے بذات نریندر مودی سے ملنے کی درخواست کی اور اس درخواست کے نتیجے میں نریندر مودی اور عمران نیازی صاحب کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی۔ اب اس پرسنل ملاقات کی تفصیلات کیا تھیں؟ اور پھر 2015 کے بعد دھرنا پروگرام کا فارمولہ کہاں سے وجود میں آیا؟! اس طرح کی صورتحال پر تو اعتراض زیادہ مضبوط بنتا ہے۔
مزید برآں عمران خان نیازی صاحب کے ایسے درجنوں بیانات موجود ہیں جو انہوں نے بھارت میں یا بھارتیوں کے درمیان بیٹھ کر  حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف دئے۔ اور یہ سب آن دی ریکارڈ ویڈیوز کی صورت میں موجود ہے۔
جبکہ اس کے مقابلے میں مولانا کا بھارت میں پاکستان یا افواج پاکستان کے خلاف کوئی ایک ایسا بیان وجود نہیں رکھتا۔
مذکور بالا صورتحال پر غور کرنے سے معلوم یوں ہوتا ہے کہ
مولانا فضل الرحمن صاحب کی کردار کشی کرنے والوں نے لنڈے کی پینٹ پہن رکھی ہے وہ بھی پھٹی ہوئی۔ اور پھٹی بھی اس برے طریقے سے ہے کہ کچھ بھی چھپایا نہیں جا سکتا۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot