تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, October 22, 2019

سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہوئے شرکت کا اعلان کردیا


موجودہ حکومت کے قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ یہ حکومت آئی نہیں ہے اسے لایا گیا ہے۔اسکے تسلسل کا کوئی جواز نظر نہیں آتا  اس لیے آزادی مارچ اور دھرنا بجا ہے۔ جس میں ہم بھرپور شرکت کریں گے۔
حکومتی وزراء اور پی ٹی آئی کے حامی آزادی مارچ کے مخالف دیے جانے والے دلائل نہایت کمزور ہیں۔ یہ کہنا کہ یہ آزادی مارچ یا دھرنا ملکی مفاد کے خلاف ہے؟  ملکی مفاد کے مخالف کیسے ہے۔ کیا حکومت  کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے عوام تنگ نہیں ہیں؟  کیا مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کرکے نہیں رکھ دیا؟  کیا حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن نہیں کرکے رکھ دی؟ ان سب وجوہات کی وجہ سے عوام احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔
یہ کہنا کہ مدارس کے بچوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔ کیا مدارس میں بالغ اور عاقل بچے نہیں پڑھتے؟ وہ سب آئیں گے۔عوام آئے گی، عام آدمی نکلے گا۔  ایک کال پر نکلے گا۔  کہا جاتا ہے کہ امن وامان کا مسئلہ بن جائے گا۔ یہ امن وامان اور ملکی مفاد  اس وقت کیوں یاد نہیں آیا جب  پی ٹی آئی نے خود 126 دنوں کا دھرنا دیا۔
اسی طرح کشمیر کا مسئلہ کو اس کے ساتھ جوڑا جارہا ہے کہ آج کل  وہ بڑی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔کشمیر کے معاملے پر ساری قوم کو ایک ہو نا چاہیے۔  اسکا جواب یہ ہے کہ بھارت اور پوری دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں مسئلہ کشمیر پر ایک ہیں اور سب کا بیانیہ ایک ہے۔ پھر پاکستان میں سب جماعتوں نے کشمیریوں کے لیے جلسے ریلیاں نکالی ہیں۔ اس بات کا مظاہرہ اپوزیشن جماعتوں کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف  جلسوں اور ریلیوں کی صورت میں پوری دنیا دیکھ چکی ہے۔ لہذا  حکومت اور اسکے وزراء کے یہ سارے دلائل کمزور اور بودے ہیں۔ سب کو پتہ ہے کہ پاکستان کی عوام کشمیر کے مسئلہ پر ایک ہیں۔ بھارت خوب اچھی طرح جانتا ہے کہ پاکستانی قوم کا اس پر اتفاق ہے
یہ بھی حقیقت ہے کہ حکومت کو ن سا حقیقی معنوں میں منتخب ہو ئی ہے۔ یہ باقاعدہ انتخابات کے نتیجہ میں نہیں آئی اسے لایا گیا ہے۔  ہم سمجھتے ہیں کہ اس حکومت کے قائم رہنے کا کوئی جواز نہیں۔  یہ حکومت آئی نہیں ہے اسے لایا گیا ہے۔ اس کے تسلسل کا کوئی جواز نظر نہیں آتا اس لیے آزادی مارچ اور دھرنا بجا ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot