تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, March 22, 2020

صوبہ سندھ میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا اعلان


حکومت سندھ کی طرف سے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان۔ لاک ڈاؤن آج رات 12 بجے کے بعد نافذ العمل ہو گا۔ سندھ کی سڑکوں پر قانون نافذ کرنے والے ادارے موجود ہوں گے۔ یہ لاک ڈاؤن 15 روز تک جاری رہے گا۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں باہر نکلنے والوں کے پاس ٹھوس وجہ اور شناختی کارڈ کا ہونا لازمی ھوگا۔
عامۃ الناس سے گذارش ہے کہ اپنے گھروں میں محدود رہیں اور بلا کسی اشد ضرورت باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ کسی مریض کو ہسپتال لے جانے کی صورت میں مریض کے ساتھ دو افراد کے جانے کی اجازت ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کو پہلے پیار سے سمجھایا جائے گا اور نہ ماننے کی صورت میں دفعہ 144 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔ مزید برآں فوج کو سٹینڈ بائی رہنے کا حکم دے دیا گیا۔
  


  نوٹ:
            مقالہ نگار کے ساتھ’’انتخاب اردو‘‘ ٹیم کا اتفاق رائے رکھنا ضروری نہیں ہے۔
            سائٹ پر کوئی اشتہار دیا گیا تو نیک نیتی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، مشتہر کے ساتھ لین دین وغیرہ معاملات کے ذمہ دار نہیں۔
            آپ بھی اپنی تحریروں کو ’’انتخاب اردو‘‘ کی زینت بنانا چاہیں تو ای میل کریں:
             intikhaburdu@gmail.com




No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot