تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, December 23, 2019

ہندوستان کے بعد پاکستان میں بھی کشمیری قیادت پر سنسر شپ


جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر، سید علی گیلانی کے نمائندے سید عبداللہ گیلانی، یسین ملک کے نمائندے رفیق ڈار اور سید شبیر شاہ کے نمائندے محمود احمد ساغر شریک تھے۔
پروگرام میں دونوں اطراف کی کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس پروگرام کو دو حصوں میں نشر ہونا تھا تاہم آج جیو نیوز نےاسے نشر کرنے سے معذرت کر لی۔
 جیو نیوز کی مینجمنٹ کی طرف سے کہا گیا کہ وہ ’’کچھ وجوہات کے باعث‘‘ پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تنقید نشر نہیں کر سکتے۔
یاد رہے کہ بھارت کی مودی حکومت نے پہلے ہی سید علی گیلانی، یسین ملک اور شبیر شاہ کی زبان بندی کر رکھی ہے۔ کیا اب پاکستان میں بھی الحاق پاکستان کی حامی مقبوضہ کشمیر کی قیادت اور وزیر اعظم آزاد کشمیر پر سنسر شپ کا نفاذ ہو چکا ہے؟

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot