لاہور( ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر
پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ پر آیا تو PTI کے تقریبا تمام ارکان پارلیمنٹ نااہل ہو جائیں گے۔ کیس
کی تحقیقات جلد از جلد کی جائیں، پی ٹی آئی کی تلاشی کا وقت ہو ا چاہتا ہے۔ جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب اور
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھاکہ کیس میں تاخیر ملک کے لیے
نقصان دہ ہے، الیکن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کرے
اور کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرے، یہ یقینی بات ہے کہ جس روز فیصلہ آئے گا تو پوری
تحریک انصاف ختم ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی نے درجنوں بے نامی اکا ؤنٹ کھول رکھے ہیں اور ان کی تفصیلات پیش نہیں کیں، پاکستان
دشمن فنڈنگ بھی پی ٹی آئی کو ملتی رہی ہے، امریکا، یورپ، بھارت، مشرق وسطیٰ سے پی ٹی
آئی رہنماؤں کے ذاتی اکاؤنٹس میں پیسے آتے تھے۔ ایسے ہی بیرون ملک سے پیسہ عمران خان
کے اکاؤنٹ میں آتا رہا، اگلے مہینے چیف الیکشن کمشنر ریٹائر ہوجائیں گے، پی ٹی آئی
کوشش کررہی ہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہوجائے تاکہ مقدمے کی کارروائی غیر مؤثر
ہو جائے۔
پروفیسر ساجد میر نے ایک سوال کے
جواب میں کہا کہ ہمارے ریاستی نظام کے بگاڑ کی بنیادی وجہ اداروں کی عدم فعالیت اور
سیاسی مداخلت ہے۔ ریاستی نظام داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر سنگین نوعیت پر مبنی
مسائل کی نشاندہی کررہا ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اس کا ادراک حکومت اور اداروں کو نہیں ہے۔
ان کے سامنے صرف طاقت کی لڑائی ہے او راس لڑائی میں نتائج کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ اداروں
کے درمیان ٹکراؤ کی کہانی نئی نہیں۔ جب بھی اس ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوا یا سیاسی
نظام کی بساط کو لپیٹا گیا تو اس کے پیچھے سیاسی اور ریاستی ادراوں کے درمیان ٹکراؤ
تھا اور اس کے نتیجے میں ملک میں جمہوری تسلسل بھی جاری نہیں رہ سکا کیا۔ مختلف اداروں
میں ٹکراؤ کی پالیسی ملک کے مفاد میں نہیں۔
No comments:
Post a Comment