تازہ ترین

Post Top Ad

Thursday, November 21, 2019

اللہ کی قدرت کی عجیب نشانی


گولڈن پلور ایک پرندہ ہے جو اپنی نقل مکانی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ یہ ہر سال امریکی ریاست الاسکا سے ہوائی کے جزیرے تک تقریبا 4000 کلومیٹر کی پرواز کر کے پہنچتا ہے۔ اس کی اس پرواز کا دورانیہ مسلسل 88 گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے۔ جس کے دوران وہ کہیں کسی بھی جزیرے پر نہیں ٹھہرتا۔ پھر یہ بات بھی کہ یہ پرندہ سمندر پر تیر بھی نہیں سکتا کہ کہا جائے کہ سمندر کی سطح پر اتر جاتا ہو گا۔ لہٰذا پرواز کے مقام سے منزل مقصود تک کہیں بھی سستانا ممکن نہیں۔
جب سائنسدانوں نے اس پرندے کے بارے میں تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ اس پرندے کو یہ طویل سفر مکمل کرنے کے لیے 88گرام چکنائی (Fat) چاہیے ہوتی ہے جو اس کے لیے بطور ایندھن کام کرتی ہے۔ پھر اس سے بھی حیرت انگیز بات جو سامنے آئی وہ یہ معلوم ہوئی کہ پرندے کے وجود میں 88 گرام نہیں بلکہ صرف 70 گرام چکنائی موجود ہوتی ہے جو اس سفر کے لیے قطعی ناکافی ہے۔
اب ہونا تو یہ چاہیے کہ پرندہ منزل مقصود تک پہنچنے کی بجائے سفر مکمل ہونے سے 800 کلومیٹر پہلے ہی سمندر میں گر کر ختم ہو جائے۔ لیکن کم ایندھن کی موجودگی میں پرندہ سفر کیسے مکمل کر لیتا ہے؟ تب اس سوال کا جواب مزید ششدر کر دینے والا ہے۔
ہوتا یوں ہے کہ پرندہ گروپوں میں V کی شکل بنا کر پرواز کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے اکیلے اڑنے کی نسبت گروپ میں انہیں ہوا کی رگڑ کا کم سامنا ہوتا ہے۔ اس طرح سے ان کی 23% انرجی (فیول) محفوظ ہو جاتا ہے جو ان کی پرواز کو مزید طویل کر دیتی ہے اور منزل مقصود تک پہنچنے میں آسانی ہو جاتی ہے۔
کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہوائیں مخالف رخ پر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پرواز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس صورت میں بھی قدرت کاملہ نے ایک انوکھا سسٹم اس پرندے میں رکھا ہے کہ اس کے اندر 6 سے 7 گرام چکنائی ریزرو فیول کی طرح محفوظ ہوتی ہے جو ایسے مشکل اوقات میں ان کے کام آتی ہے۔
یہ بات تو طے ہے کہ اللہ تعالٰی کی ذات واحد کے علاوہ کون ہے جو ایسا نظام بنا سکتا ہے۔ ایک پرندے کو کیسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کو اتنے لمبے سفر کے لیے کتنی چکنائی چاہیے؟ اس کو اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے کونسا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ پھر اتنے لمبے سفر میں تمام پرندوں کو گروپ کی شکل اختیار کر کے V کی شکل اختیار کر لینی چاہیے کہ اس سے ان کی انرجی محفوظ ہوتی ہے۔
یقیناً یہ سب اللہ تعالٰی ہی ہے۔ فتبارک اللہ احسن الخالقین!

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot