تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, November 4, 2019

کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ کسی بھی صورت قبول نہیں: یکجہتی کشمیر سیمینار سے مقررین کا خطاب


فیصل آباد (امجد حسین ملک)  کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم ناقابل برداشت ہے ۔ امت مسلمہ کے قائدین کو خواب خرگوش سے بیدار ھونا چاہیے۔ پچھلے تین ماہ سے جاری کرفیو نے وادئ کشمیر کو جیل کی صورت دے دی ہے۔ غذائی مواد اور ادویات تک کی فراہمی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ بھارتی موقف نے خطہ میں جنگ کا ماحول بنا دیا ہے۔ اور یقیناً یہ جنگ روایتی جنگ نہیں ہو گی۔ امت مسلمہ کو کشمیری عوام کی حمایت میں اتحاد و اتفاق کا مظاھرہ کرنا چاہیے ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے بین الاقوامی یونٹ آزادئ کشمیر کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یہاں متحدہ کشمیر فورم فیصل آباد اور مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ یکجہتئ کشمیر ‘‘  سیمینار میں مقررین نے کیا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آباد شہر کے امیر مولانا عبدالرحمن آزاد نے سیمینار کی صدارت کی ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا حبیب الرحمن حبیب نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ کبھی بھی قبول نہیں کیا گیا اور کشمیری عوام کی قربانیوں کا سلسلہ پچھلے تین عشروں میں مزید بڑھا ھے ۔ کشمیری عوام آئندہ بھی اس میدان میں پیچھے نہیں ھٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز سے یورپ کو آگاہ کرنے کے لئے پہلی کشمیر کانفرنس کا اہتمام بھی 1985ء  میں مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ نے ہی کیا تھا ۔ اور آج بھی یورپ میں قائدانہ کردار مرکزی جمعیت اہل حدیث ہی ادا کر رہی ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لئے اہل حدیث عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے متحدہ کشمیر فورم کے پروگرام کو خراج تحسین پیش کیا۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات جناب حافظ عبدالاعلی درانی نے خطاب کرتے ہوئے مجاہدین کشمیر کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو کشمیر کے معاملہ میں آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلامک ریلیف یو کے کے ڈائریکٹر مولانا عبدالستار عاصم نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں کشمیر عوام کے مسائل اور موقف کو عام کرنے میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کا کردار سب سے نمایاں ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے بنیادی رکن لارڈ نذیر احمد کا بالخصوص ذکر کیا کہ جنہوں نے یورپ کے ہر فورم پر کشمیر کے لئے آواز بلند کی۔ کشمیری عوام کے لئے پاکستانی عوام کی حمایت کو انہوں نے خراج تحسین پیش کیا۔
متحدہ کشمیر فورم فیصل آباد کے چیئرمین مولانا شیخ سلیم الرحمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے سیمینار میں تشریف آوری پر مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔
سیمینار میں شرکت پر انہوں نے مزید پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد، تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنماؤں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ جن میں شیخ محمد یاسین، افتخار احمد، میاں طلحہ حسین شامل تھے۔
سیمینار سے متحدہ کشمیر فورم فیصل آباد کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالصمد معاذ ، نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آباد شہر مولانا قاری محمد حنیف بھٹی ، پروفیسر ڈاکٹر مولانا سعید احمد چنیوٹی، مولانا محمد صدیق مدنپوری ، مولانا سید محمد حنیف شاہ ترمذی ، ممبر ضلعی امن کمیٹی چاچا عبدالرشید، مولانا حافظ محمد عمران بھٹی ، پیغام ٹی وی کے بیورو چیف فیصل آباد مولانا ابوبکر جمیل ، ممتاز سوشل ایکٹیوسٹ قاری غلام اللہ ، مولانا قاری انعام الرحمن ، محمد امین فاروقی ، حافظ محمد قاسم، حافظ احسان نے بھی خطاب کیا۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot