تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, November 11, 2019

پروفیسر ساجد میر اور ڈاکٹر حافظ عبدالکریم سرکاری دورے پر سعودیہ روانہ: اعلٰی سطحی ملاقاتوں کا شیڈول

 امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلٰی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم  کی سعودی عرب کے سرکاری دورے کے آغاز میں جماعت کے اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ کے ساتھ ریاض میں ملاقات ۔
اس ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات ۔ ارض پاکستان میں دعوت و تبلیغ کے میدان میں جماعت کی خدمات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سعودی وزیر نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی دینی و رفاہی خدمات کو سراہا ۔ ملاقات میں امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سعودی عرب جناب مولانا عبدالمالک مجاہد‘ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر‘ نائب امیر الشیخ قاری صہیب احمد میر محمدی اور جناب احسان ساجد  بھی ہمراہ تھے۔ بعدازاں سعودی وزیر کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔
اس سے پہلے امیر جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر وفد کےہمراہ ریاض پہنچے تو ایئر پورٹ پر ان کا سرکاری سطح پر استقبال کیا گیا ۔ جماعت کا وفد سعودی عرب میں اعلٰی سطحی ملاقاتیں کرے گا۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot