واٹس ایپ کی جانب سے جاری تازہ
اپ ڈیٹس کے مطابق نئی پرائیویسی سیٹنگ کے بعد صارفین کو مزید کنٹرول حاصل ہو گیا ہے
اور وہ اب اس بات کا اختیار رکھتے ہیں کہ انہیں واٹس ایپ گروپ میں کون شامل کرسکتا
ہے؟
اس آپشن کو کیسے فعال بنائیں؟
اس کے لیے آپ درج ذیل تصاویر
کی مدد سے اپنی واٹس ایپ سیٹنگ میں جائیں:
وہاں سے اکاؤنٹ، پھر رازداری (پرائیویسی)
اور پھر گروپس کے سیکشن میں جائیں۔
وہاں تین آپشنز Every One (ہر کوئی)، My Contacts (میرے رابطے) یا My Contacts
except… (میرے رابطے ماسوائے) موجود ہیں:
’’میرے رابطے‘‘ کا مطلب ہے کہ آپ کی
ایڈریس بک میں شامل کوئی بھی شخص آپ کو گروپ میں شامل کر سکتا ہے جب کہ ’’میرے رابطے ماسوائے‘‘ کے آپشن سے آپ کو مزید کنٹرول حاصل ہوگیا ہے کہ آپ رابطہ لسٹ میں جا کر
جس جس کو ٹک مارک کر دیں ان کے علاہ آپ کے تمام رابطہ نمبرز آپ کو گروپ میں شامل کر
سکتے ہیں۔ اس طرح کی صورتحال میں کوئی گروپ ایڈمن آپ کو گروپ میں شامل نہیں کر سکتا۔ ہاں اگر کوئی آپ کو گروپ میں ایڈ کرنے کی کوشش کرے گا تو فوری طور پر انفرادی چیٹ کے
ذریعے آپ کو اس گروپ میں شمولیت کی دعوت موصول ہوگی جس سے آپ کو اس گروپ میں شامل ہونے
کا اختیار مل جائے گا آپ چاہیں تو گروپ میں شامل ہو جائیں اور اگر چاہیں تو نہ ہوں۔
آپ کے پاس اس گروپ میں شامل ہونے
کے لیے تین دن مہلت ہو گی، اس کے بعد گروپ میں شمولیت کا وہ دعوتی لنک کارآمد نہیں
رہے گا۔
No comments:
Post a Comment