تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, October 27, 2019

تقسیم قابل قبول نہیں کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے: حافظ عبدالکریم


لاہور(میڈیا سیل) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ کشمیر کی تقسیم قابل قبو ل نہیں ۔  کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیری تکمیل پاکستان کی ۔  جنگ لڑرہے ہیں ۔  یوم سیاہ کے موقع پر تحریک المجاہدین جموں وکشمیر کے امیر شیخ جمیل الرحمن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، مقبوضہ کشمیر کا پرانا سٹیٹس قائم رکھنے کے لیے سیاسی وعسکری قیادت قوم کو اعتماد میں لے کر انتہائی اقدام اٹھائے ۔  اس معاملے میں ہمیں آخری حد تک جانا ہو گا۔ حکومت فوری طور پراو آئی سی کا اجلاس بلا کر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا جائے ۔ بھارتی حکومت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر کے شملہ معاہدے اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی نفی کی ہے ۔  حکومت وقت اس کے خلاف بین الاقوامی مہم شروع کرے ۔  دنیا بھر میں موجود اپنے سفیروں کو خصوصی ٹاسک دے خصوصی طور پر کشمیر ڈیسک بنا کر کشمیر میں بھارتی مظالم سے عالمی برادری کو آگاہ رکھا جائے ۔  
حافظ عبدالکریم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا ا قدام طے شدہ منصوبے کے تحت کیاہے ۔  ہماری حکومت کو بھی اس حوالے سے چوکس رہنا چاہیے تھا اور عالمی فورمز کو بھارت کے ان عزائم سے آگاہ کرنا چاہیے تھا ۔  انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے کشمیر پر جس ثالثی کی پیش کش کی ہے اگر اس کا مقصد کشمیر کے دیرینہ اور بین الاقوامی موقف کے بجائے وادی کی بندر بانٹ ہے تو اسے خود کشمیری بھی تسلیم نہیں کریں گے ۔  کشمیر پر ثالثی کو اسی صورت تسلیم کیا جائے گا جب اس کا مقصد استصواب رائے کرانا اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا ۔  انہوں نے کہاکہ بھارت کے اس اقدام سے پورا خطہ جنگ کے خطرے سے دوچار ہو گیا ہے اور عالمی برادری نے فوری طور پر اپنا کردار ادا نہ کیا تو خطے میں جنگ کی آگ بھڑک سکتی ہے اور پھر یہ جنگ کسی ایک علاقے یا خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ بھارت نے یک طرفہ طو ر پر جنگ کا اعلان کردیاہے اب پاکستانی حکومت اور اداروں کو بھی پوری طرح تیار رہنا چاہیے ۔ پوری قوم اس مہم میں اپنی افواج کی پشت پر ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی تقسیم قابل قبول نہیں۔  پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے ۔  ہم کسی صورت بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔  کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ۔  کشمیر کے مسئلے پرپوری قوم ایک پیج پر ہے ۔
 شیخ جمیل الرحمن نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے دفعہ 144 لگا رکھی ہے ۔  جسے تین ماہ ہو چکے ہیں ۔  بھارت نے پہلے سے کشمیر میں موجود 7 لاکھ فوج کے باوجود ایک لاکھ فوج مزید داخل کرا دی ہے اور کشمیر کو ایک کروڑ مسلمانوں کے لیے جیل بنادیا ہے ۔  پوری کشمیری قیادت جیلوں میں بند ہے ۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot