لاہور (میڈیا سیل) حج 2019 کے دوران پیش آنے والے مسائل کا جائزہ لینے کیلیے سینٹ کی سٹینڈنگ
کمیٹی برائے مذہبی امور نے سب کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حافظ عبدالکریم
ہوں گے۔جبکہ ممبران میں منظور احمد کاکڑ اور سینٹر کیشو بائی شامل ہیں۔
جناب حافظ عبدالکریم نے اپنے
ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارا مقصد تنقید برائے تنقید یا نمبر گیم نہیں بلکہ ہم
چاہتے ہیں کہ اللہ کے مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے
کہاکہ 2013 میں بھی پیکج زیادہ تھا۔ لیکن 2014 میں قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی کی مشاورت
سے حج پیکج سستا کیا گیا جو بعد میں ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود بھی حج کو
مہنگا نہیں ہونے دیا اور سہولیات میں بھی اضافہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ کمیٹی حج 2019 کے دوران حجاج کو پیش آنے والی
شکایات اور مسائل کا جائزہ لے گی اور حج 2020 پیکج کا جائزہ اور حج کو آسان اور سستا کرنے کی تجاویز
دے گی۔ اسی طرح یہ کمیٹی حج ویلفیئر ر فنڈ کا بھی جائزہ لے گی۔ ہمارا مقصد حجاج کرام
کی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔
جناب چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی نے
اعلان کیا ہے کہ وہ تمام احباب جن کو حج کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا
کرنا پڑا ہے ان سے گذارش ہے کہ پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں اپنے نام اور رابطہ
نمبر کے ساتھ +92-345-7157018 پر شکایت کا اندراج کروائیں
یا muhammadnadeemjatoi1@gmail.com پر اول فرصت میں ای میل کریں تا کہ ہم ان کا جائزہ لے
کر ازالہ کریں اور آئندہ کوشش کریں کہ یہ شکایات دوبارہ پیش نہ آئیں۔
No comments:
Post a Comment