تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, October 15, 2019

غیر قانونی فارن فنڈنگ کے لیے اِن کارپوریٹڈ کمپنیاں ... حقائق کیا ھیں؟

 گذشتہ روز لندن سے جاری ہونے والی ویڈیو میں ہونے والے انکشافات نے عمران خان کی شخصیت پر ایک نیا سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔  ان کی سابق بیوی ریحام خان نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نیازی امریکہ میں 2 اور ایسے ہی آسٹریلیا میں 1 کمپنی کے مالک ہیں ۔ ان کمپنیوں کے اہداف میں سے یہ بھی ہے کہ وہ کمپنیاں پارٹی کے لیے غیر قانونی فنڈنگ کریں گی۔
ریحام خان نے اپنے ویڈیو بیان کے دوران ان کمپنیوں کے متعلق دستاویزات اور دیگر ثبوت بھی دکھائے۔ اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ کمپنیاں عمران خان نیازی کے دستخطوں سے امریکہ میں 2 کمپنیاں اور 1 آسٹریلیا میں رجسٹر کی گئی ہیں اور پاکستانی قانون کے مطابق اِن کارپوریٹڈ فنڈنگ کمپنیوں کے ذریعہ سے فنڈنگ کا حصول قطعی غیر قانونی عمل ہے۔
ریحام خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ میں قائم کی جانے والی ایک کمپنی کا ایل ایل سی نمبر 5965 ہے جس کے اکاؤنٹ میں میں 19,98,600 ڈالرز ہیں جبکہ دوسری کمپنی کا ایل ایل سی نمبر 6160 ہے جس کے اکاؤنٹ میں 6,69,000 ڈالرز موجود ہیں۔
آسٹریلیا میں قائم کی جانے والی کمپنی کا نام انہوں نے بتایا کہ ’’انصاف آسٹریلیا اِن کارپوریٹڈ‘‘ ہے۔ اور پاکستانی قانون کے مطابق فنڈنگ کا یہ طریقۂ کار قطعی طور پر غیر قانونی ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نیازی صاحب نے یہ کمپنیاں پچھلے سال ماہِ نومبر میں رجسٹر کروائیں جبکہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم بن چکے تھے۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot