لاہور (میڈیا سیل مرکزی جمعیت اہل
حدیث پاکستان) سعودی وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز عبداللہ العمار نے
اتوار کے روز مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ کا دورہ کیا جہاں مرکزی
ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حافظ عبدالکریم‘ مولانا نعیم بٹ‘ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر‘ مولانا
عبدالرشید حجازی‘ قاری صہیب میر محمدی ودیگر جماعتی عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر عبدالعزیز عبداللہ العمار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی تعلقات
دن بہ دن مضبوط ہو رہے ہیں دونوں ممالک نظریاتی اور ثقافتی اقدار میں بندھے ہوئے ہیں۔
پاکستان کا درد سعودیہ کا درد ہے۔ دونوں کی دوستی لازوال ہے جسے ہم ہمیشہ دوام بخشیں
گے۔ سعودی عرب اپنے خطے کے علاوہ دیگر مسلم ممالک میں امن کا خواہاں ہے۔ دہشت گردی
اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ ناظم اعلیٰ سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم
نے کہا کہ سعودی عرب تمام مسلمانوں کی وحدت کا مرکز ہے۔ حرمین شریفین کی وجہ سے اس
کی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔تحفظ حرمین شریفین کے لیے ہم ہر قسم کی قربانی دیں گے۔
سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی ہر محاذ پر مدد کی ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دین
اور دینی اقدار کے تحفظ کے لیے سعودی عرب پوری دنیا میں کردار ادا کر رہا ہے۔ حافظ
عبدالکریم نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں مسلم امہ کو اس موقع
پر سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے۔ پاکستان اور اس کی فوج اور عوام سعودی سلامتی کے
لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔ تعارفی نشست میں حافظ معتصم الٰہی ظہیر‘ مولانا عبدالباسط
شیخوپوری‘ میاں راشد محمود‘ ملک محمد سلیمان منگلہ‘ حافظ محمد علی یزدانی‘ حافظ بابر
فاروق رحیمی ودیگر بھی موجود تھے۔
Post Top Ad
Sunday, October 13, 2019
Home
پنجاب
سعودی
قومی
لاھور
مرکزی
سعودی وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز عبداللہ العمار کا مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ کا دورہ: علماء وکارکنان سے گفتگو
سعودی وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹر عبدالعزیز عبداللہ العمار کا مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ کا دورہ: علماء وکارکنان سے گفتگو
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
Post Top Ad
Your Ad Spot
انتخاب اردو
’’انتخاب اردو‘‘ کا مقصد آپ احباب تک وہ منتخب خبریں پہنچانا ہے جو آپ پڑھنا پسند کریں اور جن کی آپ کو ضرورت ہے۔ مثبت صحافت کے ساتھ جامع کالمز بھی آپ کی خدمت میں پیش ھیں۔
خود پڑھیں، دوست احباب کو شیئر کریں، اگر بہتر لکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو اپنے آرٹیکلز سے ہمیں مستفیض فرمائیں۔
No comments:
Post a Comment