تازہ ترین

Post Top Ad

Sunday, October 13, 2019

حج کے دوران پیش آمدہ شکایات اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اسٹینڈنگ کمیٹی کی تشکیل


کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر حافظ عبدالکریم ہوں گے۔ جبکہ ممبران میں منظور احمد کاکڑ اور سینٹر کیشو بائی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس  چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری  کی صدارت میں ہوا تھا۔ وزارت مذہبی امور نے رپورٹ پیش کی کہ اس سال حج بہت اچھا ہوا ہے لیکن سینٹ کے ممبران نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس دفعہ حجاج کی بہت زیادہ شکایات آئی ہیں اور وزارت کی اس وضاحت کو مسترد کر دیا کہ زیادہ مسائل مشاعر میں ہوئے ہیں۔
ممبران سینٹ کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہے تو پھر ملائشیا، یورپ اور دیگر ممالک کے حجاج کے ساتھ ایسا کیوں نہیں ہوا۔ ایک تو اس سال حج پیکج میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ دوسرا حاجیوں کو بہت زیادہ مشکالات پیش آئیں۔ اراکین کمیٹی نے اتفاق رائے سے کمیٹی تشکیل دے دی جو کہ حج 2019 کے دوران حجاج کو پیش آنے والی شکایات اور مسائل کا جائزہ لے گی اور حج 2020 پیکج کا جائزہ اور حج کو آسان اور سستا کرنے کی تجاویز دے گی۔ اسی طرح یہ کمیٹی حج ویلفیئر فنڈ کا بھی جائزہ لے گی۔
سب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ہمارا مقصد تنقید برائے تنقید یا نمبر گیم نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اللہ کے مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ 2013 میں بھی پیکج زیادہ تھا۔ لیکن 2014 میں قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی کی مشاورت سے  حج پیکج سستا کیا گیا۔ اور بعد میں ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود بھی حج کو مہنگا نہیں ہونے دیا اور سہولیات میں بھی اضافہ کیا۔ حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ہم جلد کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے اور گذشتہ حج پیکج کا جائزہ لے کر آئندہ آسانی کےلیے تجاویز پیش دیں گے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot