لاہور (حافظ افضل) مرکز 106 راوی روڈ لاہور میں مرکزی
جمعیت اہل حدیث پاکستان کے انتخابی بورڈ کا چیئرمین انتخاب بورڈ ڈاکٹر عبدالغفور
راشد کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا عبد الرشید حجازی صاحب اور
میاں آصف مجید صاحب نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلہ جات کیے گئے۔
اجلاس میں درج ذیل فیصلے کیے
گئے:
تمام اضلاع ہر صورت 21 اکتوبر تک اپنے نظم کی اراکین
شورٰی کی لسٹیں امیر اور ناظم ضلع / شہر کے دستخط کے ساتھ ارسال کریں ۔
ارکین شورٰی کے لیے بنیادی یونٹ
مسجد ہے اور وہاں سے نمازیوں کی تعداد کے حساب سے ایک دو یا تین ممبر بھی لیے جا سکتے
ہیں ۔
ذاتی پسند و نا پسند کی بنیاد پر
رکن نہ لیے جائیں بلکہ کارکردگی اور جماعتی اور مرکز کے ساتھ وفادار ارکین کو لیا جائے
۔
جن علاقہ جات میں مسجد نہیں وہاں
اگر جماعتی ساتھی ہوں ان کو بھی رکن شورٰی بنایا جا سکتا ہے بشرطیکہ ان کی جماعتی وابستگی
بلاشک وشبہ مرکز کے ساتھ ہو ۔
جن ذمہ داران کو کسی بھی قسم کا
ذاتی یا جماعتی اختلاف ہو وہ مرکز میں چیئرمین انتخابی بورڈ سے رابطہ کرے۔
No comments:
Post a Comment