لاہور( ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے راوی
روڈ بتی چوک میں آزادی مارچ کا استقبال کیا جائے گا۔ آزادی مارچ کا استقبال 30 اکتوبر بدھ کے روز صبح 10 بجے راوی روڈ بتی چوک کیا جائے گا۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان
کے ترجمان جناب حافظ بابر فاروق رحیمی نے بتایا کہ آزادی مارچ کے تمام قافلوں کا قیام
مینار پاکستان، بادشاہی مسجد اور قرب و جوار کی مساجد و مدارس میں ہو گا۔ تاہم مرکزی
جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکز 106 راوی روڈ اور مرکزی دفتر جے یو آئی جامعہ مدنیہ کریم
پارک میں ان لوگوں کے لیے قیام و طعام کا انتظام
ہو گا جن کی تفصیل اور راہنمائی ان کے مراکز
جاری کریں گے۔ آزادی مارچ کے شرکاء کو مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ناشتہ دے گی۔
انہوں نے بتایا کہ قائدین کے خطابات
کے لئے موبائل اسٹیج کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ کل بروز بدھ 30 اکتوبر کی صبح
قافلوں کی روانگی مینار پاکستان سے ہو گی، روانگی کے وقت مرکزی قائدین کی تقاریر کے
لیے اسٹیج جمعیت اہل حدیث کے مرکزی دفتر 106راوی
روڈ کے سامنے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment