لاہور(عثمان راشد) پاکستان یونائیٹڈ
کونسل کے چیئرمین اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹر عبدالغفور
راشد نے کہا ہے کہ ’’آزادی مارچ میں انسانوں کا سمندر شامل ہے۔ اس مارچ کا لاہور میں
بھرپور اور فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔ امیر محترم سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی قیادت میں
جمہوری قوتوں کی سیاسی جدوجہد میں ساتھ ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا کراچی سے اسلام آباد
کی طرف لانگ مارچ کامیابی سے رواں دواں ہے۔ ‘‘
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’جمہوری
معاشرے میں سیاسی سرگرمیوں اور مہنگائی بے روزگاری کے خلاف عوام اورسیاسی جماعتوں کو
احتجاج کا حق ہے۔ مگر نام نہاد ظالمانہ قوانین کے تحت پولیس کی طرف سے پکڑ دھکڑسے سوائے
شرمندگی کے حکومت کو کچھ نہیں ملے گا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’مارچ میں شامل افراد کی
اتنی بڑی تعداد دیکھ کر حکومت کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔ اس لئے حکومت کو مشورہ دیتا
ہوں کہ آزادی مارچ کو آزادی کے ساتھ چلنے دے اور حکومت کی طرف سے پولیس کے ذریعے پیدا
کی گئی رکاوٹوں کو ختم کرے۔ ناجائز حکومت
کی طرف سے ناجائز رکاوٹوں کا استعمال خودحکومت کے نقصان میں ہو گا اور یہ شکست تسلیم
کرنے کا اعتراف بھی ہے۔‘‘
No comments:
Post a Comment