تازہ ترین

Post Top Ad

Friday, November 1, 2019

تحقیقات سے پہلے ہی الزام تبلیغی جماعت پر عائد کرنا نامناسب ہے: پروفیسر ساجد میر

 لاہور (    ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی طرف سے تیز گام حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں محکمہ جاتی غفلت نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔  پھر اس پر طرہ یہ کہ  تحقیقات سے پہلے ہی تبلیغی جماعت پر الزام عائد کر دیا جو ذمہ داریوں سے چشم پوشی کا پردہ فاش کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ  کے وقت حادثہ کا رونما ہونا بہت سارے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ تحقیقات میں اس امر کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ یہ حادثہ تخریب کاری کا نتیجہ تو نہیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نااہل ترین وزیر ثابت ہوئے ہیں۔ وہ اپنے محکمہ کی بجائے سیاسی قوالی کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔  شیخ رشید اپنی ذمہ داریوں سے ٹھیک طور پر عہدہ برآ نہیں ہو پا رہے اور اپنی نا اہلیوں کا الزام دوسروں کو دینا چاہتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے وزارت سے مستعفی ہوں۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot