تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, November 9, 2020

میڈیا کا دین کیلئے استعمال، عملی تربیت نصاب کا حصہ

انتخاب اردو, میڈیا, دین کے لیے استعمال, دین کیلئے استعمال, عملی تربیت, نصاب کا حصہ,
 

تحریر: جناب پروفیسر عاصم حفیظ

جب ہم یونیورسٹی سے میڈیا کی تعلیم حاصل کرکے اخبارات و چینلز میں کام کرتے رہے تو اس دوران ایک خواہش تھی کہ میڈیا کہ عملی تربیت کو مدارس ‘ دینی تعلیم ‘ علمائے کرام کی ورکشاپس اور ہر اس پلیٹ فارم کا حصہ ہونا چاہیے جو کہ دعوت دین کےلئے بنایا جائے ۔ میڈیا کی عملی تربیت کو نصاب کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔

سوشل میڈیا کے ابتدائی ایام تھے اور خواہش یہی تھی کہ دعوت دین سے منسلک انتہائی مخلص و باصلاحیت علماء ۔ طالب علم اور نوجوان اگر میڈیا کے استعمال کی تکنیک‘ ریسرچ سافٹ وئیرز ‘ مفید ویب سائٹس کے استعمال  کو سیکھ لیں تو اس کے انتہائی مفید اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔

ایک ورکشاپ میں 20 لیکچر پروپیگنڈہ کے مختلف رموز ۔ طریقوں اور عملی مثالوں کی وضاحت کے دئیے ۔ کئی مضامین اس بارے لکھے کہ میڈیا کو عملی طور پر سیکھنے کا اہتمام کیا جائے ۔ مدارس دینی تعلیم کے نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ مجھے خوشی ہوئی گذشتہ دنوں داعیان  دین‘ سکالرز ‘ علماء کرام کی تعلیم و تربیت ‘ دینی علوم کی ترویج کے لئے قائم ایک انٹرنیشنل آن لائن یونیورسٹی کی جانب سے اپنے طلبہ و طالبات کے لیے میڈیا کی عملی تربیت سے متعلق لیکچرز کا موقعہ ملا ۔ یونیورسٹی نے بی ایس کے نصاب میں اس کورس کو شامل کیا ہے ۔ اس یونیورسٹی میں امریکہ یورپ پاکستان بھارت اور دیگر ممالک سے ہزاروں طلبہ و طالبات دینی علوم کی باقاعدہ ڈگری مختلف زبانوں میں حاصل کرتے ہیں ۔

اس کا نصاب چند جدید اضافوں کے ساتھ وہی ہے جو کہ ہمارے مدارس میں پڑھایا جاتا ہے ۔ یہ طلبہ جنہیں مستقبل کے داعی بننے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے وہ عقیدہ ‘ حدیث ‘ تفسیر ‘ صرف و نحو کے ساتھ ساتھ میڈیا کا کورس بھی پڑھتے ہیں ۔ اس حوالے سے تیرہ لیکچرز ویڈیو ریکارڈ کروائے ۔ یونیورسٹی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہیں جبکہ آن لائن لائیو کلاسز کے سیشنز بھی جاری ہیں۔

لیکچر1:     دعوت دین اور  میڈیا ٹیکنالوجی کا استعمال ...   فوائد و امکانات

لیکچر2:  ویب اینڈ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز

اہمیت ۔ فوائد اور رسائی

لیکچر3:  ریسرچ سافٹ وئیرز

مفید موبائل اپلیکیشنز کی عملی تربیت

لیکچر4:  سوشل میڈیا کا دعوتی استعمال

(1)      فیس بک،ٹوئٹر،انسٹاگرام

لیکچر5:  سوشل میڈیا کا دعوتی استعمال

(2)     یو ٹیوب ،  واٹس ایپ ویڈیو ایڈیٹنگ سافٹ وئیرز ‘ ایپلیکیشنز

لیکچر6:  الیکٹرانک میڈیا

شعبہ جات ‘ ورکنگ ‘ پلاننگ

لیکچر7:  الیکٹرانک میڈیا

داعی کے لئے امکانات‘ ریسرچر ‘ عملی رہنمائی

لیکچر8:  پرنٹ میڈیا ( اخبارات)

تعارف‘  مواد کی اقسام‘  اخبارات کی تیاری اور دعوتی مواد کو نشر کرنے سے متعلق  اور عملی رہنمائی

لیکچر9:  براڈ کاسٹ میڈیا

 تعارف امکانات۔  پریکٹس اور عملی رہنمائی (ریڈیو )

لیکچر10: دعوتی مواد کی تیاری، پروپیگنڈا کے اصول و ضوابط

لیکچر11: میڈیا کس طرح معاشرے کو بدلتا ہے

کردار‘ اثرات ‘ حقائق

لیکچر12: معاصر میڈیا کے اثرات کا جائزہ

لیکچر13: آن لائن / میڈیا دعوتی ٹیم /نیٹ ورک کا قیام

اہداف ‘  سٹریکچر کی تیاری

 

دراصل نصاب میں میڈیا کی عملی تربیت کو شامل کرنے سے بے شمار فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ ہمارے ہاں مدارس و دینی تعلیم سے منسلک طلبہ‘ داعیان اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد خود سے ہی میڈیا کی تکنیک سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اب تو سوشل میڈیا ‘ ویڈیوز  اور دیگر ذرائع ابلاغ کے استعمال کے حوالے سے ہر کوئی قائل ہے۔

اہل مدارس ‘ بڑے علماء ‘ خطباء ‘ دینی سکالرز میڈیا کے مختلف ذرائع کو اپنا مواد شیئر کرنے۔ مقبول بنانے اور تشہیر کے لیے استعمال کر رہے ہیں ۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ میڈیا کی عملی تربیت کو نصاب میں بھی شامل کر لیا جائے ۔  ایک باقاعدہ مضمون ہو جو ایسے طلباء جنہیں آگے جا کر عملی زندگی میں دعوت دین سے منسلک ہونا ہے انہیں میڈیا کا استعمال سیکھانے ۔ اس کی بنیادی باتوں سے آگاہی‘ عملی مثالوں‘ تجربات سے متعلق ہو۔

جس طرح مدارس میں تقریر پر زور دیا جاتا ہے بالکل اسی طرح میڈیا کا سامنا کرنے ‘ کالم ‘ مضمون لکھنے ‘ پروپیگنڈا کے اصول و ضوابط۔ معاصر میڈیا کے حربوں کو جاننے ۔ میڈیا کے نظریات  اخبارات ۔ ٹی وی کی ورکنگ سے آگاہی ۔ سافٹ ویئرز ۔ اپلیکیشنز کے استعمال سیکھنے۔ مواد کی تیاری۔  اور میڈیا سے منسلک دیگر مندرجات کو باقاعدہ نصاب تعلیم کا حصہ بنا دیا جائے ۔ آپ خود اپنے بچوں کو سیکھائیں ۔ یہ نہ ہو کہ میڈیا ان پر اثرانداز ہوتا رہے ۔ اس سے نہ صرف تعلیمی مراحل انتہائی آسان ہو جائیں گے ۔ تحقیق و مواد کی تیاری آسان ہو جائے گی ۔ مفید ویب سائٹ کا استعمال سیکھا جائے گا ۔ اسی طرح عملی زندگی میں دعوت دین کا فریضہ سر انجام دینے میں مدد ملے گی ۔ آپ کو دین کا پیغام بڑے پیمانے پر مدد ملے گی ۔ آپ کو میڈیا کو اپنے مقاصد کےلئے استعمال کرنے کا ہنر آتا ہو گا ۔ دینی طالب علم و علماء میڈیا کی چکاچوند سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ وہ اس کا استعمال جانتے ہوں گے ۔ پروپیگنڈا کی حقیقت سمجھتے ہوں گے ۔ یہ ایک بہترین کاوش ہے ۔ دینی طبقے کو اس بارے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس حوالے نصاب سازی ۔ کورس کو مفید بنانے کے مراحل طے کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

 

 

  نوٹ:

             مقالہ نگار کے ساتھ’’انتخاب اردو‘‘ ٹیم کا اتفاق رائے رکھنا ضروری نہیں ہے۔

             سائٹ پر کوئی اشتہار دیا گیا تو نیک نیتی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، مشتہر کے ساتھ لین دین وغیرہ معاملات کے ذمہ دار نہیں۔

             آپ بھی اپنی تحریروں کو ’’انتخاب اردو‘‘ کی زینت بنانا چاہیں تو ای میل کریں:

              intikhaburdu@gmail.com

 

 

 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot