تازہ ترین

Post Top Ad

Monday, March 23, 2020

منظم قوم ہونے کا ثبوت دیں!


اس وقت جہاں اقوام عالم کے دیگر ممالک کورونا کی وبا کی زد میں ہیں وہاں پاکستان بھی اس آفت میں گھرا ہوا ہے۔ یہ وقت اختلاف اور انتشار کا نہیں بلکہ تمام تر سیاسی و نظریاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر خود کو باہم متحد اور منظم قوم ثابت مرنے کا وقت ہے۔ ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ حکومت کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر کو اختیار کرے۔
لاک ڈان کی صورت میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ دوکان دار ذخیرہ اندوزی نہ کریں بلکہ حتی الوسع اشیاء ضروریہ کو سستا بیچنے کی کوشش کریں۔ سب سے پہلے سیاستدان اور پھر اصحاب ثروت آگے بڑھیں غرباء‘ مساکین اور سفید پوش لوگ جو روز کما کر کھاتے تھے ان کےلیے راشن اور مریضوں کی ادویات کا انتظام کریں۔
افواہیں اور افراتفری پھیلانے سے ہر طرح سے گریز کریں۔ بلکہ ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کی کوشش کریں۔
مساجد میں حاضر ہو کر اور بارگاہ رب العالمین میں سجدہ ریز ہوکر اپنے خالق حقیقی کو منانے کی کوشش کریں۔
اپنے اپنے مسالک‘ زبان‘ قوم اور رنگ و نسل سے بالا تر ہو کر ایک دوسرے سے تعاون کریں۔ اپنے محلے اور شہر کے حاجت مندوں کا خیال رکھیں اور اس مشکل گھڑی میں ان کی ضرورت پوری کریں۔
اپنے اور ملک کی سلامتی کےلیے کثرت سے دعائیں کریں۔ تاکہ پتہ چل سکے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ایک اور منظم قوم ہے۔


  نوٹ:
            مقالہ نگار کے ساتھ’’انتخاب اردو‘‘ ٹیم کا اتفاق رائے رکھنا ضروری نہیں ہے۔
            سائٹ پر کوئی اشتہار دیا گیا تو نیک نیتی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، مشتہر کے ساتھ لین دین وغیرہ معاملات کے ذمہ دار نہیں۔
            آپ بھی اپنی تحریروں کو ’’انتخاب اردو‘‘ کی زینت بنانا چاہیں تو ای میل کریں:
             intikhaburdu@gmail.com



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot