تازہ ترین

Post Top Ad

Friday, February 28, 2020

حج فارم سے ختم نبوت حلف نامہ ختم کرنے کا اعتراف: وزیر مذہبی امور


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس میں حج فارم میں سے ’’ختم نبوت کا حلف نامہ‘‘ نکالنے کا معاملہ ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنے کا معاملہ چیئرمین کمیٹی مولانا اسعد محمود نے اٹھایا۔
اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹی میں واضح کرنا چاہتا ہوں پہلے صفحے پر سے بھی ختم نبوت کا حلف نامہ نکالتے ہوئے مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ میں نے ساری زندگی ختم نبوت کی وکالت کی میری ہی وزارت نے میرے علم میں لائے بغیر ختم نبوت کا حلف نامہ نکال دیا۔
ایشو کھڑا ہونے پر مجھے حج فارم کے اختصار کی تکنیکی وجوہات کا بتا کر گمراہ کیاگیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اب ختم نبوت کا حلف نامہ دونوں فارموں پر بحال کر دیا گیا ہے۔
سوال تو یہ ہے کہ اس قسم کی سازش کے پیچھے کس ’’طاقتور شخص‘‘ کا ہاتھ ہے جو متعلقہ وزیر کے علم میں لائے بغیر اتنی بڑی اور حساس نوعیت کی تبدیل کروا رہا ہے؟



  نوٹ:
            مقالہ نگار کے ساتھ’’انتخاب اردو‘‘ ٹیم کا اتفاق رائے رکھنا ضروری نہیں ہے۔
            سائٹ پر کوئی اشتہار دیا گیا تو نیک نیتی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، مشتہر کے ساتھ لین دین وغیرہ معاملات کے ذمہ دار نہیں۔
            آپ بھی اپنی تحریروں کو ’’انتخاب اردو‘‘ کی زینت بنانا چاہیں تو ای میل کریں:
             intikhaburdu@gmail.com



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot