تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, December 24, 2019

بادشاہی مسجد میں شادیوں وغیرہ کے فوٹو شوٹ پر پابندی


لاہور کی معروف و قدیم بادشاہی مسجد پر شادی بیاہ کی فوٹوگرافی کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ بادشاہی مسجد کا شمار پاکستان کی خوبصورت، قدیم اور ثقافتی مسجد میں ہوتا ہے، 1673 میں تعمیر ہونے والی یہ مسجد ہر سال لاکھوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔
گزشتہ کچھ سالوں سے تو یہ مسجد ہر ایک کے نکاح کا مقام بھی بن چُکا ہے۔  پھر  چاہے وہ نکاح کسی عام شخص کا ہو یا پھر کسی مشہور شخصیت کا، ہر ایک اپنے نکاح کو یادگار بنانے کے لیے اور اچھی تصاویر کے لیے بادشاہی مسجد کا انتخاب کرتا ہے۔
ایک ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ رواں ماہ 19 دسمبر سے بادشاہی مسجد میں شادی بیاہ کی فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اِس پابندی کے بعد جہاں مستقبل کے نو بیاہتا جوڑے افسردہ ہیں وہیں تو فوٹوگرافرز بھی اِس پابندی پر ناخوش ہیں۔
فوٹوگرافرز کے مطابق پابندی سے قبل بھی فوٹوگرافی کے لیے اُن کو صرف 15 منٹ کا وقت دیا جاتا تھا جو بہت ہی کم  ہوتا ہے اور اُنہیں اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔
دوسری جانب جن لوگوں نے پابندی عائد ہونے سے قبل بادشاہی مسجد میں شادی کے فوٹو شوٹ کے لیے بُکنگ کروائی تھی اب صرف اُن کو ہی فوٹوگرافی کی اجازت ہوگی باقی اُس کے علاوہ دیگر کسی کی اب بُکنگ نہیں کی جائے گی۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot