لاہور ( )
تفصیلات کے مطابق الشيخ المقرئ عبدالعزيز منصور عبدالعزيز حفظہ اللہ مصر میں علم القراءات
پڑھاتے ہیں اور سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک، یوٹیوب اور ٹویٹر پر قرآنی علوم سے متعلق
ان کے بیسیوں لیکچرز ہیں۔ وہ مصر میں حکومت سے
تسلیم شدہ لائسنس کے ساتھ تجوید وقراءات پڑھانے کے حوالے سے مشہور قراء کرام
میں سے ایک ہیں۔
جناب الشيخ عبدالعزيز منصور عبدالعزيز حفظہ اللہ
حالیہ دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھے اور 27 نومبر 2019ء بروز بدھ کو انہوں
نے ’’ قرآن کالج بنام "كلية القرآن الكريم والتربية الإسلامية" ‘‘ کا وزٹ
کیا اور وہاں منعقد تقریب میں ’’ علم القراءات‘‘ پر لیکچر دیا ۔
قرآن کالج میں منعقد اس تقریب کی صدارت قرآن کالج
کے صدر قاری ابراہیم میر محمدی کر رہے تھے جبکہ مہمان خصوصی پاکستان کے بابائے قراء قاری محمد یحییٰ رسولنگری
اور جامعہ لاہور الاسلامیہ (مرکز البیت العتیق) کے ڈین ڈاکٹر قاری حمزہ مدنی تھے۔
قرآن کریم کی قراءات میں دلچسپی رکھنے والے
مختلف مکاتب فکر کے کثیر تعداد میں طلبہ واساتذہ نے پروگرام میں شرکت کی۔
No comments:
Post a Comment