اسلام آباد ( ) سعودی سفیر جناب نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ ’’پاکستان
اور سعودی عرب کے تعلقات حقیقی بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ اس بات کا اظہار انہوں نے آج
سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات
پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت عازمین حج کی آسانی اور
سہولت کے لیے غیر معمولی اور قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔ موجودہ حکومت شاہ
عبدالعزیز بن سعود کی حجاج کرام کے ساتھ سخاوت وہمدردی کی ڈالی گئی روایت کی امین
ہے اور اس روایت کو ہمیشہ قائم ودائم رکھا جائے گا۔
سینیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ حرمین
شریفین کے تقدس اور سلامتی کے لیے ہم ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے حجاج
کرام کے لیے سعودی اقدامات اور فراہم کی گئی سہولیات پر خراج تحسین پیش کیا۔
حافظ عبدالکریم نے کہا کہ زائرین کعبہ کی
خدمت کی گراں قدر مساعی پر ہم سعودی حکومت کے شکر گذار ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی
مساعی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
No comments:
Post a Comment