تازہ ترین

Post Top Ad

Tuesday, January 7, 2020

سینیٹر حافظ عبدالکریم رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن منتخب

 مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلٰی سینیٹر حافظ عبدالکریم  رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔ رابطہ کی تاسیسی کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں رابطہ کی سپریم کونسل کے لیے دنیا بھر سے 60 ارکان کا انتخاب کیا گیا۔ پاکستان سے سینیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم منتخب ہوئے۔  مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نے حافظ عبدالکریم کو  رکن منتخب ہونے پرمبارک باد دی اور کہا کہ حافظ صاحب کا بطور رکن سپریم کونسل رابطہ عالم اسلامی جماعت کے لیے ایک اعزاز  ہے۔
حافظ عبدالکریم  کا کہنا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کی رکنیت پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ عبدالکریم نے کہا کہ دشمن عالم اسلام میں نفاق پیدا کرنا چاہتا ہے۔ سعودی عرب کسی ملک سے جنگ کی خواہش نہیں رکھتا۔ سعودی عرب حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔ مشرق وسطٰی میں کشیدگی سے پورے خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ان حالات میں ہمیں جوش کی بجائے ہوش کی ضرورت ہے۔
  

  نوٹ:
            مقالہ نگار کے ساتھ’’انتخاب اردو‘‘ ٹیم کا اتفاق رائے رکھنا ضروری نہیں ہے۔
            سائٹ پر کوئی اشتہار دیا گیا تو نیک نیتی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے، مشتہر کے ساتھ لین دین وغیرہ معاملات کے ذمہ دار نہیں۔
            آپ بھی اپنی تحریروں کو ’’انتخاب اردو‘‘ کی زینت بنانا چاہیں تو ای میل کریں:
             intikhaburdu@gmail.com



No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot